11 اکتوبر سے تمام اسکولوں میں ریگولر کلاسز ہونگی: وزیرِ تعلیم پنجاب

Written by on October 8, 2021

صوبۂ پنجاب کے وزیرِ تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر سے پنجاب کے تمام اسکولوں میں ریگولر کلاسز کا آغاز ہو گا۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِ تعلیم مراد راس نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبے بھر کے تمام اسکولوں میں ایک دن میں 50 فیصد طلباء کو بلانے کی پابندی ختم کر رہے ہیں۔

وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے کے تمام اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر ممکن طور پر یقینی بنائیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist