چینی کی قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو پر برقرار

Written by on October 8, 2021

وفاقی شوگر اپیلیٹ کمیٹی نے چینی کی قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

شوگر ملز کے مالکان اور ان کے وکلاء سے جامع مذاکرات کے بعد کنٹرول جنرل پرائسز، وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے ایس آر او جاری کیا تھا۔

شوگر ملز مالکان نے اس سرکاری قیمت کے خلاف 2 وفاقی سیکریٹریوں پر مبنی اپیلیٹ کمیٹی کے پاس اپیل دائر کی تھی۔

اپیل کی سماعت 4 اکتوبر 2021ء کو 3 گھنٹے تک ہوئی۔

گزشتہ روز اس کا آرڈر جاری کیا گیا جس میں 21 ستمبر 2021ء کے چینی کی قیمت صارفین کے لیے مقرر کرنے کے ایس آر او کو درست قرار دیا گیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist