’پاکستان تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے،خطے میں امن کیلئے عالمی اداروں اور ریاستوں کیساتھ کھڑے ہیں‘

Written by on October 8, 2021

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن کے لیے علاقائی و عالمی اداروں اور ریاستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آسیان ریجنل فورم کے دفاعی یونیورسٹیوں، کالجز اور اداروں کے سربراہوں کا 24 واں اجلاس ہوا، پاکستان اور ملائیشیاکی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹیز نے مشترکہ صدارت کی، فورم کا اجلاس اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ہوا، رکن ممالک نے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی فورم میں حصہ لیا، این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا، وزیر دفاع نے فورم کے مقاصد کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خطے میں اعتماد کے فروغ کے لیے سکیورٹی سٹڈیز، قیام امن اور تحقیق کے شعبہ میں تعاون اہمیت رکھتا ہے، پاکستان خطے اور دنیا میں امن کے لیے علاقائی و عالمی اداروں اور ریاستوں کے ساتھ کھڑا ہے، دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کا کردار سب پر عیاں ہے، پاکستان تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist