قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ملکی سیکیورٹی، افغان صورتِ حال پر غور

Written by on October 8, 2021

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں ملکی سیکیورٹی و سلامتی، افغانستان کی تازہ صورتِ حال پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزراء، مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلا س کے بعد وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں ملک اور افغانستان کی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں بارڈرز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے، تمام ملکی حالات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کو در پیش ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist