ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے سنگل سیلز ٹیکس پورٹل تیار کر لیا

Written by on October 8, 2021

فیڈرل بور ڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے سنگل سیلز ٹیکس پورٹل تیار کر لیا ہے،جس کی وجہ سے تجارتی آسانی کو فروغ ملے گا اور ٹیکس گزاروں کو مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق محصولات کو اکھٹا کرنے کے عمل کو مزید خودکار بناتے ہوئے فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے سنگل سیلز ٹیکس پورٹل تیار کر لیا ہے، ایف بی آر نے صوبائی ریونیو اتھاریٹیز کے ساتھ ہونے والی متعدد ملاقا توں کے بعد اس سنگل پورٹل کو تیار کیا ہے۔ایف بی آر نے اس سنگل پورٹل کو صوبائی ریونیو اتھاریٹیز کے ساتھ شئیر کیا ہے تاکہ ایک لنک کے ذریعے تمام ٹیکس دہندگان کو سہولت دی جا سکے، یہ پورٹل ٹرائل کے آخری سٹیج پر ہے اوررواں ماہ اکتوبر 2021ء کے آخری ہفتہ تک متعارف کر دیاجائے گا۔

ایف بی آر نے اعلامیہ میں کہا کہ اب تک سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ افراد کو اپنے ماہانہ سیلز ٹیکس گوشوارے اپنے کاروباری حدود کی ٹیکس اتھاریٹیز جیسے ایف بی آر، سندھ ریونیو بورڈ، پنجاب ریونیو اتھارٹی خیبرپختونخواہ ریونیو اتھارٹی اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو الگ الگ داخل کرنا پڑتے تھے۔ کچھ رجسٹرڈ افراد کو تو آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ریونیو اتھاریٹیز میں بھی گوشوارے داخل کرنا پڑتے تھے۔ یہ ایک پیچیدہ کام تھا جس کی وجہ سے غلطیوں اور حدود کے تعین پر تنازعات کا احتمال رہتا تھا۔

سنگل سیلز ٹیکس پورٹل ٹیکس طریقہ کار کو آسان بنائے گا۔ ٹیکس گزاروں کا قیمتی وقت بچے گا اور تعمیلی لاگت کم ہو گی۔ ڈیٹا اندراج میں کمی کو وجہ سے ڈیٹا اور حساب میں غلطیاں نہیں ہوں گی۔ یہ نظام خود کار طریقہ سے ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کا تعین کرے گا اور تمام ٹیکس اتھاریٹیز کے لئے سیلز ٹیکس کی یکساں ادائیگی کو یقنی بنائے گا۔ اس نظام کی بدولت تمام ریونیو اتھاریٹیز کے افسران سیلز ٹیکس سے متعلق بہتر فیصلے کر سکیں گے۔سنگل پورٹل سسٹم ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے اہم سنگ میل ہے اور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ٹیکسز میں اہم آہنگی لانے کے لئے ایک بڑا اقدام ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist