امریکی ایٹمی آبدوز چین میں حادثے کا شکار

Written by on October 8, 2021

امریکی ایٹمی آبدوز جنوبی چین کے سمندر میں حادثے کا شکار ہو گئی۔

امریکی بحریہ کے مطابق جوہری آبدوز کسی نامعلوم شے سے ٹکرائی، تاہم آبدوز پوری طرح محفوظ اور مستحکم حالت میں ہے۔

امریکی بحریہ کی کمان کے تحت کام کرنے والے بحرالکاہل میں تعینات بیڑے نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایٹمی آبدوز یو ایس ایس کنیکٹی کٹ 2 اکتوبر کو جنوبی چین کے سمندر میں نامعلوم شے سے ٹکرائی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایٹمی آبدوز کے نیوکلیائی پروپلسن پلانٹ اور دیگر شعبے پوری طرح کام کر رہے ہیں، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist