اس سال 12 ارب ڈالر قرض اور سود واپس کرنا ہے، فواد چوہدری

Written by on October 8, 2021

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10 سال کا تحفہ ہیں، ہمیں اس سال 12 ارب ڈالر قرض اور سود واپس کرنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اگر قرض واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اور بجلی کی سبسڈی میں استعمال ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیسہ تیل اور بجلی کی سبسڈی میں استعمال ہوتا تو ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان تاریک 10 سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist