ہر علاقے کی یکساں ترقی کیلئے 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

Written by on October 7, 2021

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینیٹر عون عباسی پبی نےملاقات کی ۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہر علاقے کی یکساں ترقی کیلئے 360ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار نظرانداز کیے گئے علاقوں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں،تین برس کے دوران عوامی خدمت پر توجہ مرکوز کی ، اپوزیشن نے ہمیشہ افراتفری کی سیاست کو پروان چڑھایا ،  ا فراتفری کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، انتشار کی سیاست کرنے والی اپوزیشن خود مکافات عمل کا شکار ہوچکی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist