کشمیر میں یک طرفہ بھارتی اقدامات قبول نہیں: ترجمان دفترِخارجہ

Written by on October 7, 2021

دفترِ خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارت کے یک طرفہ اقدامات قبول نہیں، او آئی سی اجلاس میں کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کو سراہا گیا اور کشمیر میں بھارتی اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

دفترِ خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفترِ خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ مفادات پر مبنی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے نیویارک کے دورے کا محور کشمیر، افغانستان اور پاکستان کی معاشی ترقی رہا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist