پاکستان میں کورونا وائر س کے سبب اموات کی مجموعی تعداد28ہزار سے تجاوز کرگئی

Written by on October 7, 2021

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائر س کے سبب مزید46افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 32ہوگئی ہےجبکہ ایک ہزار453 کورونا کیسز رپورٹ ہوئےہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار321 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51ہزار343کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.82 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ 61ہزار869،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار212، پنجاب میں چار لاکھ 34 ہزار647، اسلام آباد میں ایک لاکھ پانچ ہزار930، بلوچستان میں 33 ہزار26، آزاد کشمیر میں 34 ہزار299 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار338 ہو گئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist