سکیورٹی فورسز کے جوان زلزلے سے متاثرہ علاقے ہرنائی پہنچ گئے ، آئی ایس پی آر

Written by on October 7, 2021

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان زلزلہ سے متاثرہ علاقے ہرنائی پہنچ گئے ہیں اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور امدادی سامان پہنچایا دیا گیا ہے جبکہ 9 شدید زخمیوں کو پاک فوج کے ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا، آرمی ڈاکٹرز اور طبی عملے نے زخمیوں کی دیکھ بھال شروع کر دی ہے جبکہ شہری انتظامیہ کی بھی معاونت کی جا رہی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نقصان کے تخمینے کیلئے ہرنائی پہنچ گئے ہیں ۔ راولپنڈی سے اربن ریسرچ اور ریسکیو ٹیم کو روانہ کیا جا رہا ہے ، 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist