بلوچستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Written by on October 7, 2021

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلے نے شدید تباہی مچادی ہے جس کے باعث 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ رات 3 بجکر 2  منٹ پرآیا جس کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔

لزلے کے باعث کوئٹہ، سبی، چمن، زیارت، قلعہ عبدﷲ، ژوب، لورالائی، پشین، مسلم باغ اور دکی  سمیت دیگرعلاقوں میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، سب سے زیادہ جانی ومالی نقصان ہرنائی میں ہوا جہاں متعدد مکانات تباہ ہوگئے اور سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist