کراچی: حیدر علی انڈر پاس عمر شریف کے نام سے منسوب ہو گیا

Written by on October 6, 2021

کراچی کے شہیدِ ملت روڈ پر واقع حیدر علی انڈر پاس کو علاج کے لیے امریکا لے جاتے ہوئے جرمنی میں انتقال کر جانے والے لیجنڈ پاکستانی کامیڈین اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے انڈر پاس کو عمر شریف کے نام پر منسوب کرنےکی قرار داد منظور کر لی۔

اس سے قبل شہیدِ ملت روڈ پر واقع حیدر علی انڈر پاس کو اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اعلان ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے چند روز قبل عمر شریف کی رہائش گاہ پر کیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist