پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
Written by Prime FM92 on October 6, 2021
پاکستان پیپلز پارٹی ڈسڑکٹ بنوں کے صدر اور سابق امیدوار رکن قومی اسمبلی ملک اشفاق خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملک اشفاق خان عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے جب انہیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔مقتول ملک اشفاق خان کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع جاری ہے،جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔