میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ

Written by on October 6, 2021

فیس بک کی چند گھنٹے کی خرابی کے باعث میسیجنگ ایپ ’’ٹیلی گرام‘‘ پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ ہوگیا۔

بانی ٹیلی گرام پاول دروف کا کہنا ہے کہ دیگر پلیٹ فارمز سے آنے والے 7 کروڑ صارفین کو خوش آمدید کیا ہے۔

مانیٹرنگ فرم کا کہنا ہے کہ امریکا میں ٹیلی گرام ڈاؤن لوڈنگ کے56 ویں نمبر سے پانچویں نمبر پر آگیا۔

فیس بک نے گزشتہ روز اپنی سروس میں خرابی کی وجہ سے بیک بون راؤٹرز پر کنفیگریشن تبدیلوں کو قرار دیا اور کہا کہ نیٹ ورک ٹریفک میں رکاوٹ نے ڈیٹا سینٹرز کے رابطے کو متاثر کیا جس سے خدمات رک گئیں۔

نائب صدر فیس بک کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک ٹریفک میں رکاوٹ نے ڈیٹا سینٹرز کے رابطے کو متاثر کیا اور سروسز کی معطلی ہیکنگ نہیں، اپنی غلطی کی وجہ سے ہوئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist