لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈ رپشاور تعینات، آئی ایس پی آر
Written by Prime FM92 on October 6, 2021
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کر دیا گیا۔
انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے اگلے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کا اعلان تقرر قوانین کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر سے کیا جائے گا اور وزیر اعظم، آرمی چیف کی مشاورت سے اگلے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر کریں گے۔
واضح رہے کہ 16 جون 2019 کو پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کی اہم تقرر اور تبادلے کیے گئے تھے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آئی ایس آئی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔انہیں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی جگہ اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔