زیر حراست دہشت گرد کو لیپ ٹاپ سہولت دینے والے 2 ایف آئی اے ملازم گرفتار

Written by on October 6, 2021

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے )انسداددہشتگردی ونگ کےدوملازمین کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو کرپٹو کرنسی کےاکاؤنٹ چھپانے کےلئے انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانےکاانکشاف ہواہےجس پردونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کےمطابق ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نےملزم حافظ اصغرکوگرفتار کیاجس سےتفتیش جاری تھی کہ ہیڈکانسٹیبلز احتشام اورفرمان ایاز نےملزم حافظ اصغرکےکرپٹو کرنسی اکاؤنٹ کوایف آئی اے کی تفتیش میں چھپانےمیں مدد فراہم کی،ملزمان نےمبینہ طورپردوران ڈیوٹی ملزم کوانٹرنیٹ اور لیپ ٹاپ کی سہولت فراہم کرتے ہوئے بٹکوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی چھپانے کی کوشش میں ملزم کو اعانت باہم پہنچائی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گرفتار ملزم نے اپنے بٹکوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی کے اکاؤنٹ کے پاس ورڈ تبدیل کر کے انہیں چھپانے اور دیگر اکاونٹ میں منتقل کر نے کی کوشش کی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist