ہماری لڑائی کسی ادارے سے نہیں بلکہ غریبوں اور ملک دشمنوں کے خلا ف ہے ، حمزہ شہباز

Written by on October 5, 2021

مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ ہماری لڑائی کسی ادارے کے خلاف نہیں بلکہ غریبوں اور ملک کے دشمنوں کے خلاف ہے ، ہماری لڑائی ملک کی تنزلی کے خلاف ہے ۔

دورہ جنوبی پنجاب پر موجود حمزہ شہباز نے ملتان میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان موٹر وے سے فاصلے سمٹ گئے ہیں ، شہباز شریف نے جنوبی پنجاب میں بہترین سڑکیں تعمیر کرائیں ، جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں کڈنی سینٹر ، کارڈیالوجی یونٹس بنائے گئے ، جب یہاں سیلاب آیا تو شہباز شریف نے یہیں ڈیرے لگا لئے اور لوگوں کی بحالی تک یہیں رکے ، سیلاب میں خراب ہونے والی فصلوں تک کی ادائیگیاں کی گئیں ،پکیاں سڑکاں تے سوکھے پینڈے ( پختہ سڑکیں اور آسان فاصلے ) پر سفر کیا تو اطمینان محسوس ہوا ، مگر آج جنوبی پنجاب کا کوئی پرسان حال نہیں ،کاش عمران خان انتقام کی بجائے کام پر توجہ رکھتے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist