نیشنل ٹی ٹوئنٹی: شائقین کو بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
Written by Prime FM92 on October 5, 2021
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لاہور میں شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں تمام تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں فری انٹری دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فری انٹری کے تمام پروٹوکولز طے ہونے پر اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں انٹری دیے جانے کا امکان ہے۔
شائقین کے لیے کوویڈ-19 پروٹوکولز پر سختی سے عمل لازمی ہوگا، جبکہ صرف مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹری فری کے قابلِ عمل طریقے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔