نومنتخب جاپانی وزیراعظم نے اپنے پہلے خطاب میں ایسا اعلان کردیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

Written by on October 4, 2021

جاپان میں منتخب ہونے والے وزیراعظم فُومیو کشیدا نے اپنی پہلی تقریر میں 31 اکتوبر کو دوبارہ انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی پارلیمان نے سابق وزیر خارجہ فُومیو کِشِیدا کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا ہے۔انکو  حکمران جماعت  لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کا سربراہ بھی چنا گیا تھا۔نومنتخب وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں اپنی پہلی تقریر میں 31 اکتوبر کو عام انتخابات کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا جب کہ کابینہ اور پارلیمنٹ کی معزولی کا اعلان بھی 14 اکتوبر تک متوقع ہے۔

اپنی تقریر میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ ابھی کورونا وبا میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اس لیے یہ موقع انتخابات کے لیے درست ہے۔

جاپان کی موجودہ پارلیمنٹ کی معیاد 21 اکتوبر تک مکمل ہو رہی ہے تاہم کورونا وبا اور دیگر مسائل کے باعث نئے الیکشن کی تاریخ کے اعلان میں مسلسل تاخیر کا سامنا رہا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist