عامر لیاقت نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

Written by on October 4, 2021

شہر قائد سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ استعفیٰ کس کو بھیجا ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہیے۔عامر لیاقت حسین نے اپنے مستعفی ہونے کی فی الحال کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے البتہ انہوں نے اپنے بیان میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist