کالعدم ٹی ٹی پی کے لئے عام معافی کا اعلان ، سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوالات اٹھا دیئے

Written by on October 3, 2021

سینیٹ میں خارجہ امور کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان نے بعض گروہوں کو عام معافی سے متعلق حکومتی پالیسی کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے خطرات نہ صرف خطے اور عالمی صورتحال کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں بلکہ موجودہ حکومت کی جانب سے پالیسی سازی کو جمہوری بنانے سے انکار اور ملک کے لیے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے وقت پارلیمنٹ میں اتحاد قائم کرنے میں ناکامی سے بھی بڑھ رہے ہیں،خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی قومی اتحاد میں بنیادی کام کرتی ہے، آئے روز یکطرفہ اور کابینہ ارکان کے جانب سے متنازعہ بیانات پر ملک میں سوالات اٹھتے ہیں اور بین الاقوامی فورمز پر تنقید کا سبب بنتے ہیں۔

 سینیٹر شیری رحمان نےکہاکہ اگرچہ ایک وزیرکہتاہےکہ کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف بھارت میں پرورش پانے والے دہشت گرد گروہوں کے ساتھی ہیں، دوسرہ تجویز کرتاہے کہ اگر وہ تشدد ترک کردیں اور غیر مسلح ہو جائیں تو انہیں دوبارہ پاکستانی شہری کے طور پر آباد کیا جا سکتا ہے ،وزیراعظم خود ان کی موجودگی اور مذاکرات کا انکشاف کرتے ہیں،اُنہوں نے پارلیمنٹ کی بجائے غیر ملکی ٹی وی چینل پر پاکستان کی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا،پاکستانی فوجیوں اور شہریوں کی بڑے پیمانے پر قربانیوں دیں ہیں، ہم نے 80 ہزار جانیں دی ہیں،وہ کیا سیاسی حل نکالنا چاہتے ہیں؟ جسے وہ “اچھے طالبان” کہتے ہیں اس کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist