کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی حراست میں ایک ماہ کی توسیع
Written by Prime FM92 on October 3, 2021
کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی حراست میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی، سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ نے حافظ سعد رضوی کو زیرحراست رکھنے میں توسیع کی۔
اعلامیے کے مطابق فیڈرل ریویو بورڈ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو آگاہ کردیا، سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی میں ہوا۔