پنڈورا لیکس کا پنڈورا کھلنے میں چند گھنٹے باقی، فواد چودھری کا اہم بیان بھی سامنے آگیا

Written by on October 3, 2021

پنڈورا  لیکس کا پنڈورا کھلنے میں اب چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں ، ایسے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ امیدہےیہ تحقیقات کرپشن کی حوصلہ شکنی کاموجب بنیں گی۔

فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ  پانامہ  پیپرز نے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک اثاثوں کو بےنقاب کیا ،  کہا جا رہا ہے آئی سی آئی جے کی ایک اورتحقیق سامنےآرہی ہے، جس کی تفصیلات سےوزیراعظم کےمؤقف کوتقویت ملےگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ   غریب ممالک کاپیسہ امیرممالک میں چھپانےکی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے ۔

پنڈورا لیکس کے اب تک سامنے آنے والے انکشافات میں  زمان پارک لاہور کا ایک گھر بھی شامل ہے جس پر تاثر پایا جا رہا ہے کہ یہ گھر وزیر اعظم عمران خان ہے مگر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبا زگل نے کہا کہ زمان پارک کو دو راستے لگتے ہیں ، ایک راستہ نہر کی طرف جبکہ دوسرا سندر کی طرف سے لگتا ہے ، دونوں اطراف کے گھروں کے نمبر زمان پارک ایک دو تین چار ہیں ، جس گھر کے ایڈریس پر دو آف شور کمپنیاں ہیں وہ وزیر اعظم کا نہیں بلکہ دوسری طرف کا ہے ، اور ان دنوں میں گھروں میں آدھے کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ ہے ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ زیادہ لوگ یہی سمجھ رہے ہیں کہ آف شور کمپنیاں وزیر اعظم کے گھر کے ایڈریس پر رجسٹرڈ ہیں ، عوام کا خیال ہے کہ شائد نہر سے سندر تک ایک ہی پلاٹ ہے جس کے دو دروازے ہیں ، لیکن حقیقاً یہ آدھے کلو میٹر سے زیادہ دوری پر پلاٹ ہیں ، جن صاحب کے نا پر کمپنیز ہیں وہ اپنے کاروبار کا جواب خود دیں گے ، ان کی وزیر اعظم سے کوئی ذاتی یا سیاسی وابستگی نہیں ، وہ کسی شادی بیاہ پر وزیر اعظم سے ملیں ہوں تو علم نہیں مگر اس کے علاوہ ان کا وزیر اعظم سے کوئی تعلق نہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist