’رونے والوں کو ہنسنے پر مجبور کرنے والا طنز و مزاح کا آفتاب غروب ہو گیا‘

Written by on October 3, 2021

پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اداکار عمر شریف کا انتقال باعثِ صدمہ ہے،رونے والوں کو ہنسنے پر مجبور کرنے والاطنز و مزاح کاآفتاب غروب ہو گیا۔

اپنے تعزیتی بیان میں پاکستان  بلاول بھٹو زرداری نے عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف نے پاکستان میں فنِ مزاح کو نئی جہت بخشی، اسے بلندیوں پر پہنچایا،عمرشریف کی دنیائےفن کےلیےخدمات تادیریادرکھی جائیں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم عمر شریف کی مغفرت کریں اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں مرحوم عمر شریف کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ان کے لیے صبرِجمیل کی دعا بھی کی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist