کرس گیل نے آئی پی ایل کیوں چھوڑی؟ کیون پیٹرسن کا ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

Written by on October 2, 2021

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم نے کرس گیل کے ساتھ ناروا سلوک کیا جس کی وجہ سے وہ  انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) چھوڑ کر چکے گئے۔

سٹار سپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیون پیٹرسن نے کہا کہ  ابو ظہبی میں راجستھان رائلز کے خلاف جس دن کنگز الیون پنجاب کا میچ تھا اسی دن کرس گیل  کی 42 ویں سالگرہ تھی۔ اس کے باوجود انہیں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا اور ٹیم سے باہر رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کنگز الیون پنجاب کا کرس گیل کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں تھا، انہیں خود بھی یہ محسوس ہوگیا تھا کہ کنگز الیون ان سے چھٹکارا چاہتی ہے اس لیے وہ خود ہی چھوڑ کر چلے گئے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist