عمر شریف کی عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار میں تدفین کی خواہش، سندھ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

Written by on October 2, 2021

سندھ حکومت نے کامیڈین عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں تدفین کا اعلان کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ’ مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ قبرستان میں کرنے کے انتظامات سندھ حکومت کررہی ہے۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل عمر شریف کے صاحبزادے نے کہا تھا کہ ان کے والد کی خواہش تھی کہ ان  کی تدفین عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں ہو۔ انہوں نے اس حوالے سے سندھ حکومت سے درخواست کی ہوئی ہے


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist