امریکی صدر جوبائیڈن کیوں فون نہیں کرتے؟ وزیرِ اعظم نے بتا دیا

Written by on October 2, 2021

امریکی صدر جو بائیڈن کیوں وزیرِ اعظم عمران خان کو فون نہیں کرتے، وزیرِ اعظم عمران خان نے اس بارے میں بتا دیا۔

ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکی صدر جو بائیڈن کے فون نہ کرنے کے سوال پر کہا کہ صدر بائیڈن اس وقت دباؤ میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن تنقید کی زد میں ہیں، اس لیے مجھے ان سے ہمدردی ہے، صدور اور ریاست کے سربراہان کی بات چیت رسمی ہوتی ہے، ہماری انٹیلی جنس کے سربراہان امریکی ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں، ہمارے وزیرِ خارجہ امریکی وزیرِ خارجہ سے رابطے میں ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم خوف زدہ تھے کہ کابل پر قبضہ کرتے وقت وہاں خوں ریزی ہوگی، غیر متوقع طور پر اختیارات کا بہت پر امن انتقال ہوا، افغان حکومت کا اپنے بجٹ کا 70 سے 75 فیصد انحصار بیرونی امداد پر تھا، طالبان کے آنے کے بعد افغانستان کی بیرونی امداد ختم ہونے کاخدشہ ہے، اگر افغانستان کو امداد فراہم نہیں کی جائے گی تو وہاں انسانی بحران جنم لے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist