کراچی میں بارش کے باوجود راستوں کی حالت بہت بہتر ہے: مراد علی شاہ

Written by on October 1, 2021

صوبۂ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے باوجود راستوں کی حالت بہت بہتر ہے۔

کراچی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سرکلر ریلوے کا افتتاح کیا، جو کراچی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی ون 2017ء میں بنایا تھا، اس کا کچھ نہیں ہوا، حکومتِ سندھ صحافیوں کے لیے اقدامات کرتی ہے، اداکار عمر شریف اس ملک کا اثاثہ ہیں، ان کا سارا علاج کروا رہے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پچھلے سال ریکارڈ بارش ہوئی جس میں وفاقی حکومت نے بھی کام کیا، کل ساری رات بارش ہوئی، صبح ساری رپورٹ لی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساری رات بارش ہونے کے بعد سڑکوں پر اتنا پانی نہیں ہے، بہت ساری جگہوں پر پانی کھڑا ہوگا، اس کو مانتا ہوں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ جہاں لگے ہیں وہاں کچھ مسائل آئے ہیں، باہر کی کمپنیوں کو ٹھیکہ دینا درست ہے یا نہیں اس پر بات چل رہی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist