پاکستان میں کورونا وائرس 27 ہزار 785 زندگیاں نگل چکا ہے

Written by on October 1, 2021

پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں میں 56افراد جاں بحق ہوئے ۔مہلک وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 27ہزار785ہو گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں مہلک وائرس سے 12لاکھ 46ہزار538افراد متاثر ہوئے ، 11لاکھ 70ہزار590افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ ملک بھر میں اب بھی 48ہزار163مریض زیر علاج ہیں ۔

این سی او سی کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں چار لاکھ 57ہزار928افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، سات ہزار407اموات ہوئیں جبکہ 22ہزار805مریض زیر علاج ہیں

پنجاب میں چار لاکھ 31 ہزار 666 افراد کورونا وائر س سے متاثر ہوئے ، 12 ہزار 637 اموات ہوئیں ، صوبے میں  17 ہزار 508 مریض اب بھی موجود ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ پانچ ہزار 516 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، 924 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو ہزار 299 افراد اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist