نواز شریف سے مرزا اشتیاق بیگ کی ملاقات ، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

Written by on October 1, 2021

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے معروف معاشی ماہر اور مسلم لیگ (ن )کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے ممبر مرز ا اشتیاق بیگ نے لندن میں ملا قات کی جس میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وہاں پر موجود تھے ۔ملاقات کے دوران مرزا اشتیاق بیگ نے برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی کے فیصلے پر نواز شریف کو مبارکباد دی۔اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا ممبر بننے پر مرزا اشتیاق بیگ کو مبارکباد دی ۔اسحاق ڈار نے بھی مرزا اشتیاق بیگ کے اکنامک ایڈوائزری کونسل کا ممبر بننے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist