طوفانی صورتحال ، یکم اکتوبر کو سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

Written by on October 1, 2021

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں یکم اکتوبر بروز(جمعہ) کو تمام تعلیمی ادارے بندکرنےکا اعلان کردیا۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کے مطابق موسم کی صورت حال اور تیزبارش کے پیش نظر کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

اس سے قبل ہی آل سندھ پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن غیریقینی موسم کی صورت حال کے باعث پرائیوٹ سکول اورکالج کل بند رکھنے کا اعلان کرچکی ہے۔آل سندھ پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں سکولز بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist