حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا، تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

Written by on October 1, 2021

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر, لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیس فی لیٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 122 روپے 4 پیسے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 99 روپے 51 پیسے فی لیٹر  جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگی۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist