ایکواڈور کی جیل میں دوقیدی گروہوں میں خونی لڑائی ، 166 افراد ہلاک ، صدر نے ایمرجنسی نافذ کر دی

Written by on September 30, 2021

ایکواڈور کی جیل میں دو قیدی گروہوں میں خونی لڑائی ہوئی جس میں آتشیں اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کا آزادانہ استعمال کیا گیا ، تصادم میں 116 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد صدر نے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی ۔

ایکواڈور میں جیل کے دو گروہوں میں خونی جنگ ہوئی جس سے 116 افراد ہلاک ہوئے ، ان ہلاک ہونے والوں میں سے متعدد افراد کے سر قلم کئے گئے .

منگل کی صبح  لیٹرل پینی ٹینٹری جیل کے اندر دو حریف گروہوں لاس لوبوس اور لاس چونیرس  نے جیل کے ایک حصے کے کنٹرول کیلئے لڑائی شروع کی ، جیل سروس کے مطابق دونوں گروپ “آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد” سے لیس تھے ، اور ان کا میکسیکو کے منشیات کے گروہوں سے تعلق ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist