کورونا وائرس مزید 39 زندگیاں نگل گیا ، اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 729 ہو گئی

Written by on September 30, 2021

مہلک کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 39 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 729 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار 127 ہو گئی ، 11 لاکھ 69 ہزار 566 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ 47 ہزار 832 ایکٹو کیسز ہیں ۔

سندھ میں کورونا سے چار لاکھ 57 ہزار 458 افراد متاثر ہوئے ، سات ہزار 382 اموات ہوئیں جبکہ 21 ہزار 991 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔ پنجاب میں چار لاکھ 31 ہزار 92 افراد  کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 12 ہزار 617 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ صوبے میں 17 ہزار 969 ایکٹو کیسز ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 796 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، پانچ ہزار 537 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے جبکہ  چار ہزار 569 اب بھی زیر علاج ہیں ۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا  سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار 417 ہے ، اسلام آباد میں کورونا کے باعث اب تک 923 اموات ہو چکی ہیں ، دو ہزار 288 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

گلگت بلتستان میں دس ہزار 321 افراد میں کورونا پایا گیا ، نو ہزار 931 افراد علاج معالجے کے بعد صحتیاب ہوئے جبکہ 184 کورونا کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ، گلگت میں 206 افراد اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

ریاست آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے باعث 738 اموات ہوئیں ، ریاست میں 635 افراد کورونا سے جنگ لڑ رہے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist