پنجاب میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، متاثرین کی تعداد ایک ہزار659 تک پہنچ گئی
Written by Prime FM92 on September 30, 2021
پنجاب میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے متاثرہ 223 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی متاثرین کی تعداد ایک ہزار 659 تک پہنچ چکی ہے ۔
نجی ٹی وی نے محکمہ صحت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ روز لاہور میں ڈینگی کے 167 مریض رپورٹ ہوئے ، راولپنڈی میں 35، قصور میں چار اور نارووال میں تین مریض رپورٹ ہوئے ۔ لاہور میں مجموعی طور پر ڈینگی کے ایک ہزار347کیسز سامنے آچکے ہیں ۔