ایف بی آر کا ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع پر غور،ذرائع

Written by on September 30, 2021

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے  ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع پر غور شروع کردیا، تاریخ میں توسیع کا حتمی فیصلہ وزیرخزانہ شوکت ترین کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو ریٹرنز جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ایف بی آر نے  ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع پر غور کرنا شروع کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی توسیع صرف انہیں ملے گی جو آج درخواست جمع کروائیں گے۔

حکام ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو ٹیکس دہندگان سے تعاون کی ہدایت کردی، 15 دن کے ریلیف کیلئے آن لائن یا تحریری درخواست دینا ہوگی، ہارڈ شپس کے علاوہ تکنیکی مشکلات پر بھی توسیع کیلئے درخواست دی جا سکے گی۔

دوسری جانب ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے، جس میں تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن بروقت جمع نہ کرانے والے تاریخ میں توسیع کی انفرادی درخواست دے سکتے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist