وزیراعظم کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر پارٹی و اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

Written by on September 29, 2021

وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور انتخابی اصلاحات کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پر پارٹی و اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نے اس معاملے پر پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو طلب کیا ہے جو دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی و اتحادیوں کو انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں ای وی ایم، آئی ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں ووٹنگ مشین، آئی ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں سے اتفاق رائے پر بات ہوگی، اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت میں مشترکہ اجلاس سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist