ایران کی حدود سے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا دیا گیا

Written by on September 29, 2021

ایران کی حدود سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے چوکب کے علاقے میں ایران کی حدود سے ایف سی پوسٹ پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے دوران دہشتگردوں نے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی کا ایک جوان مقبول شاہ شہید اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام کو واقعے سے آگاہ کردیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist