سرکاری افسران کیلئے گھروں کے کرائے کی حدمقرر،نوٹیفکیشن جاری
Written by Prime FM92 on September 28, 2021
وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری افسران کے لئے گھروں کے کرائے کی حد مقرر کردی گئی جبکہ اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت اب سرکاری افسران کوگھرکاکرایہ اضافے کےساتھ دے گی جبکہ گریڈ 22 کے افسر کیلئے گھرکاکرایہ 68 ہزارسے 89 ہزاررو پے مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر کیلئے کرایہ 57 ہزار کے بجائے 71 ہزارروپے ہو گا جبکہ گریڈ 20کے افسرکوکرائے کی مدمیں 59 ہزارروپے ملیں گے اور گریڈ 19 کے افسرکوگھرکے کرائے کیلئے 46 ہزارروپے ملیں گے۔