اسلام آباد: مزید 10 شہری ڈینگی سے متاثر

Written by on September 28, 2021

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 شہری ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 217 ہو گئی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ شہریوں کی بڑی تعداد ہولی فیملی اسپتال، بے نظیر بھٹو اسپتال اور پمز میں زیرِ علاج ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 دنوں کے دوران 165 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دیہی علاقے ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist