گوادر کی میرین ڈرائیو پر نصب بانی پاکستان کا مجسمہ تباہ کر دیا گیا

Written by on September 27, 2021

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا جس کی   ڈی پی او گوادر نے واقعے کی تصدیق کر دی ۔پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی  قائداعظمؒ کے مجسمے کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مجسمے کی بے حرمتی پر ہرپاکستانی افسردہ ہے، یہ افسوسناک واقعہ نظریہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے  ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون نے بتایا کہ اتوار کی صبح دھماکے سے بانی پاکستان محمد علی جناح کے مجسمے کو تباہ کیا گیا،  شر پسند عناصر سیاح بن کر علاقے میں آئے تھے ۔ڈی سی گوادر کے مطابق ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم ایک دو روز میں تحقیقات مکمل کر کے کارروائی عمل میں آئے گی۔معاملے کے ہر پہلو کو دیکھ رہے ہیں اور جلد ملزمان گرفت میں ہوں گے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist