ڈالر ایک مرتبہ پھر سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Written by Prime FM92 on September 27, 2021
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 57 پیسے بڑھنے کے بعد 169.65 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 171 روپے 80 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی لیکن بعدازاں مندی نے ڈیرے ڈال لیے ، کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 45 ہزار 73 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 162 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 45 ہزار 236 پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی یونہی جاری نہ رہ سکی ، اب تک انڈیکس میں 42 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور مارکیٹ 45 ہزار 31 پوائنٹس پر آ گئی ہے ۔