بیگو ایف ایف پی ایل II ، ای سپورٹس کے سب سے بڑے ایونٹ کا اعلان، ایک کروڑ روپے جیتنے کا شاندار موقع
Written by Prime FM92 on September 27, 2021
بیگو ایف ایف پی ایل ٹو، ای سپورٹ کا سب سے بڑا ایونٹ پرل کانٹیننٹل (پی سی) ہوٹل کراچی میں ہونے جارہاہے ۔
پاکستان آہستہ آہستہ عالمی سطح پر ترقی پذیر صنعت ا ی سپورٹس میں داخل ہورہا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے بھی بیگو ایف ایف پی ایل II کی توثیق کردی ہے جس سے نئی امید پیداہوئی ہے اور ان نوجوانوں کیلئے نئے مواقع میسر ہوں گے جوای سپورٹس انڈسٹری میں اپنا نام بنانا چاہتے ہیں۔
گیرینا فری فائرپاکستان میں ٹورنامنٹ” فری فائر پاکستان لیگ ٹو ” کے لیے تیار ہے۔ بیگو ایف ایف پی ایل II ایک قومی ٹورنامنٹ ہے جہاں ملک بھر سے فری فائر ای سپورٹس کی تمام ٹیمز ٹائٹل جیتنے کے لیے مد مقابل ہوں گی۔
بیگو ایف ایف پی ایل II گرینڈ فائنل اکتوبر کی 10 تاریخ کو پی سی کراچی میں ہونے جارہا ہے جہاں پاکستان بھر سے 12 ٹیمیں ایک کروڑ روپے کے انعام کیلئے مد مقابل آئیں گی ۔