گزشتہ 24گھنٹوں میں کو رونا کے مزید 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، اموات کتنی ہوئیں؟ جانئے

Written by on September 18, 2021

ملک بھر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے سبب مزید63افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو ہزار 512 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 77 نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار 261 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 27 ہزار 135 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں چار لاکھ 20 ہزار 615، سندھ میںچار لاکھ 49 ہزار 349، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 738، بلوچستان میں 32 ہزار 722، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 232، اسلام آباد میں ایک لاکھ تین ہزار 923 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 682 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist