ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on September 17, 2021
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کبھی کسی مشکل میں آ جاتے ہیں اور کبھی کسی پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں جو کہ آپ کو اپنے مقصد سے دور رکھنے کی سازش ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے کچھ اثرات ہیں، صدقہ دیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کے لئے اس وقت روزگار کے حوالے سے ایک اہم راستہ بحکم اللہ کھل سکتا ہے۔ آپ خوب دل لگا کر محنت کرکے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور سابقہ نقصانات کا بھی ازالہ ہوگا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن افراد نے اب اپنے کام میں تبدیلی کرنی ہے وہ اللہ پاک کا نام لے کر قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ان کو ان شاءاللہ فائدہ ہوگا اور جو لوگ عرصہ دراز سے بندش میں تھے وہ اب آزاد ہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مالی حوالے سے ابھی چند دنوں کی مشکل باقی ہے جیسے تیسے گزارہ ہو رہا ہے۔ آپ کریں حالات ٹھیک ہو گئے تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ آج جو ملے اس کا شکرادا کریں ۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے لئے آج کسی بڑے کام میں کامیابی ملنے کی ان شاءاللہ امید ہے۔ آپ بالکل نہ گھبرائیں۔ امید ہے کہ اس سے آپ اپنے کئی معاملات سیدھے کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کسی بھی غیر شخص کی باتوں میں آکر اپنے راستے کو تبدیل نہ کریں اور نہ ہی آج کل میں کسی کو اپنے دل کا راز دیں۔ صورت حال خراب ہو کر ہاتھوں سے نکل سکتی ہے
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ لازمی دیں اور اپنے معاملات کو سپرد اللہ کر دیں۔ آپ کو آج کل کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کس طرف قدم اٹھایا جائے اور وہ ٹھیک بھی ہوگا یا نہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
استخارے کی مدد سے چلیں صورت حال کی سمجھ نہیں آ رہی، زائچہ بلاک ہے۔ اس میں غلطی نہیں کرنی اور یا کریم یا سلام 500بار دن میں ضرور پڑھ لیں تاکہ نقصان نہ ہو۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جذباتی ذہن کے ساتھ آج کل چل رہے ہیں جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔ اس وقت آپ کو اپنے غصے کو کم کرنا ہوگا اور کوشش کریں کہ چند روز درگزر سے کام لیا جائے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان ہیں وہ مت گھبرائیں۔ اللہ پاک ضرور ان شاءاللہ اس سے نکال دیں گے۔ بلاوجہ الٹے سیدھے ہاتھ پاﺅں نہ ماریں تو بہتر ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
نوکری میں تبدیلی پر غور چلے گا۔ آپ اب شائد اپنی جگہ بدلنا بھی چاہتے ہیں مگر جب تک اللہ پاک سامنے کوئی مضبوط سہارا نہیں لائے موجودہ جگہ نہ چھوڑیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کے لئے اس وقت تھوڑا سا مشکل وقت ضرور ہے مگر اس قدر بھی نہیں کہ آپ دل پر ہی لے لیں۔ ایسا ہوتا رہتاہے ۔ جلد ہی ان سے نکل جائیں گے۔ اللہ سے معاملات ٹھیک کریں