ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on September 16, 2021
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کل آپ ضرورت سے زیادہ شکی مزاج ہو گئے ہیں۔ ہر بات کو شک کے دائرے میں لے کر آتے ہیں جو سخت نقصان دہ بات ہے۔ اس سے بہت خرابی آ سکتی ہے۔ بُرے خیالات سے دور رہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
روزگار کا خانہ بڑے اچھے انداز سے بحکم اللہ بہتر ہو رہا ہے۔ آپ کو اگر اس معاملے میں مشکلات کا سامنا ہے تو بڑی خوشخبری ملے گی اور کاروباری حضرات بھی خاطر خواہ بہتری حاصل کر سکیں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں آپ کافی حد تک ٹھیک سمت سفر کررہے ہیں۔ امید تو بہت ہے کہ آپ کو اب اپنے معاملات میں بہتری ملے گی اور مخالفین سے بھی ان شاءاللہ نجات مل جائے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
زائچہ پاور فل ہے۔ آپ کو کسی بات سے بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ جس کام میں چاہے تو ہاتھ ڈال سکتے ہیں۔ آج ایک اہم خبر بھی مستقبل کے حوالے سے ملنے کی امید ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جعلی پیر فقیروں کے چکروں میں مت پڑیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ کریں۔ اپنے اندر کو صاف کرکے سچے دل سے اس کوپکاریں وہ آپ کی ساری مشکلات ضرور دور فرمائے گا، ان شاءاللہ۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بچوں پر نظر رکھنے کا خاص مشورہ دیا جا رہا ہے۔ لاپرواہی مستقبل کے خطرے کی نشاندہی کر رہی ہے۔ آج مالی طور پر زائچہ بہتری ظاہر کر رہا ہے۔ اس لئے کام پر توجہ ضروری ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
روحانی طور پر جس قدر ممکن ہو بہتری لایں۔ یہ ضروری ہے۔ آپ کو چونکہ اپنے معاملات میں کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ روحانی قوت کام کرے گی تو ہی مسئلے حل ہوں گے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج کافی حد تک زائچہ کھل گیا ہے۔ امید تو بہت ہے کہ اب تیزی سے بہتری کی جانب جائیں گے اور آج خاص طور پر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جانے کی امید ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صورت حال آج بھی کافی کمزور ہے۔ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ زائچہ کیوں مسلسل بلاک جا رہا ہے۔ اس وقت تو صرف صدقے دینے کا مشورہ ہے اور غیر ضروری کاموں میں ہاتھ نہ ڈالیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
عطارد آج شام تک زائچے میں آجائے گا۔ اس کے بعد مالی معاملات میں خاطر خواہ بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ جو لوگ اس حوالے سے پریشان تھے۔ وہ جلد خوشخبری سن لیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
حالات میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ آپ کو اب مناسب پلاننگ کر لینی چاہیے تاکہ ان اچھے حالات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ آج کا دن بہت سے معاملات میں ان شاءاللہ بہتری دے گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی بھی ایسی الجھن میں گرفتار ہیں، جس سے نکلنا ان کو مشکل نظر آتا ہے تو آج وہ پھر قدرت کا کمال دیکھیں گے۔ حالات غیر متوقع طور پر اب ان کے حق میں جا رہے ہیں۔