انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
Written by Prime FM92 on September 16, 2021
انٹر بینک مارکیٹ کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 86 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 25 پیسے پر آ گیاہے ۔ گزشتہ دنوں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 169.60 روپے پر پہنچ گیا تھا جس پر سٹیٹ بینک نے مداخلت کی تو ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کمی ہوئی ۔ اس مہنگائی کے دور میں حکومت نے عوام پر پٹرول کی قیمت بڑھاتے ہوئے مزید بوجھ ڈال دیاہے ۔