اے پلس کیٹیگری کا حق دار ہوں، کامران اکمل

Written by on September 15, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ سارا ڈومیسٹک سیزن کھیلتا ہوں، اے پلس کیٹیگری کا حق دار ہوں

ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہ کرنے والے کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے رابطہ کیا تھا۔

کرکٹر کامران اکمل نے بتایا کہ میں نے پی سی بی سے کہا کہ پرفارمنس اور سینیارٹی کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیا جائے۔

واضح رہے کہ کامران اکمل کے علاوہ ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہ کرنے والے سینئر کھلاڑیوں میں وہاب ریاض، محمد حفیظ اور عمر اکمل شامل نہیں ہیں جبکہ محمد عامر کو ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق کہنا ہے کہ بعض سینئر کھلاڑیوں نے گزشتہ برس بھی ایونٹس کے حساب سے کنٹریکٹ لیئے تھے۔

پی سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو کیٹیگریز کے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist