سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت، ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری
Written by Prime FM92 on September 14, 2021
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر پیش ہونے کیلئے ذمہ دار افسر مقرر کریں ، متعلقہ افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہو ۔
عدالت نے کیس کی سماعت 22ستمبر تک ملتوی کر دی ۔